عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے استحکام اور فیڈرل ریزرو کے اہم پالیسی اجلاس کے باعث سونے کی فی اونس قیمت 4,007 ڈالر کے قریب آ گئی۔ سرمایہ کار شرح سود سے متعلق نئے اشاروں کے منتظر ہیں، جس کی وجہ سے بلین مارکیٹ میں سستی دیکھی جا رہی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ پر اثرات
پاکستان میں مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے نرخ عالمی مارکیٹ اور پاکستانی روپے کی قدر کے مطابق طے پا رہے ہیں۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں سستی کی وجہ سے مقامی 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافے کا تسلسل رک گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق شادی بیاہ کے سیزن کی طلب کے باوجود مہنگائی اور معاشی دباؤ کی وجہ سے خریداری محدود ہے۔
عالمی مارکیٹ کے رجحانات
بین الاقوامی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,007.29 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ دسمبر کے فیوچرز معائدے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,019.70 ڈالر پر آ گئے۔ امریکی ڈالر کی مظبوطی کے باعث غیر ملکی خریداروں کے لیے سونا مہنگا ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اگر سونا 3,900 ڈالر کی بنیادی حمایت توڑتا ہے تو قیمتیں مزید گر کر 3,800 ڈالر کی سطح کو چھو سکتی ہیں۔
خریداروں کے لیے اہم خلاصہ
پاکستانی خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے موجودہ مارکیٹ میں محتاط حکمت عملی ضروری ہے۔ قلیل مدتی تاجروں کو فیڈرل ریزرو کے فیصلے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر پر نظر رکھنی چاہیے۔ طویل مدتی سرمایہ کار قیمتوں میں کمی کو فائدہ مند سمجھ سکتے ہیں، جبکہ عام خریداروں کو صرافہ مارکیٹ کے معتبر نرخوں کی تصدیق کر کے ہی خریداری کرنی چاہیے۔